Content not available in English.
گئیں اور بڑھتی ہوئی ضرورتوں نے تبادلے کی محنت شروع کی۔
مشینی عمل کا آغاز:
تبادلے کی محنت نے وسعت کا ریلا پیدا کیا اور وسعت کے ریلے نے صنعتی تخلیق اور مشینی عمل کی بنیاد ڈالی۔
صنعتی معاشرہ:
صنعتی تخلیق نے زرعی سے بڑھ کر صنعتی معاشرہ پیدا کیا۔ صنعتی سماج نے تبادلے کے لئے صنعتی پیداور کی تیزی پیدا کی۔
قبائلی تنظیم:
بے پناہ صنعتی پیداوار نے تبادلے کو بے پناہ وسیع اور تیز کر دیا۔ تبادلے کی محنت نے بے پناہ پیداوار کے لئے محنت کے استحصال اور حاصلات محنت پر غاصبانہ قبضے کے لئے قبائلی تنظیم کی بنیاد ڈالی۔ قبائلی تنظیم کی ابتدائی یونین نے محنت کش طبقات کو غلام بنا کر بیگار کے ذریعے اپنے منافع کو ابتداء ہی سے یقینی بنا لیا۔
ریاست کا آغاز:ا
پھر حاصلاتِ محنت پر قبضے کے لیے یونین کو وسعت دیکر تبادلے کے ذرائع کو مستقل وسعت دینے کے لیے ریاست کی بنیاد ڈالی۔ ریاست محنت کے استحصال، حاصلاتِ محنت اور ذرائع دولت پر غاصبانہ قبضے، محنت کش طبقات کے پاس بچی ہوئی پونجیوں سے ان کوڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کے ذریعے محروم کر دینے اور تبادلے کی منڈیوں کو وسعت دینے کی آٹومیٹک مشین ہے۔
قوموں اور ملکوں کا تصور:
صنعتی پیداواری عمل نے ملکی اور بین الاقوامی سماج پیدا کیا۔ قوموں اور ملکوں کاتصور پیدا کر کے استحصال کے عالمی اتحاد کو منظّم کیا۔ بے کس، مجبور، محنت کش طبقات نے سائنسی شعور
Reader Comments (0)
No comments yet. Be the first to review!
Leave a Comment