Content not available in English.
ارتقاء کی قوتوں کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ ارتقاء کی قوتوں کے خلاف جنگ برپا کرنا بھی مشکل اور جنگ برپا کر کے جنگ جیتنا اور بھی مشکل تر ہو جاتاہے۔ مادی وسائل کو انسانی آبادی پر ترجیح دینا اسٹیٹس کو کی قوتوں کی فرسودہ روایتی چال رہی ہے۔ جو وہ اپنی روایتی اجارہ داریوں کو بچانے کے لئے تخلیق کی انقلابی قوتوں کیخلاف ہمیشہ چلتے آئے ہیں۔ مگر ارتقاء کا پہیہ روکنے میں نہ وہ پہلے کامیاب ہوئے ہیں نہ ہی وہ آئندہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ارتقاء کافطری عمل اپنے اندرونی قوانین کا پابند ہے۔ یہ ہمیشہ اسٹیٹس کو کی قوتوں کو مسمار کرتا ہوا آگے بڑھتا رہتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کمپیوٹر اور روبوٹس کی مصنوعی ذہانت نے انسانی مشقت کی جگہ لینی شروع کر دی ہے۔ لیکن اس ذہانت میں ابھی ایسے خلاء موجود ہیں جو صرف انسانی مشقت ہی سے پُر ہو سکتے ہیں۔ آبادی اور صنعت میں اضافہ ماحول کی آلودگی کے لئے براہ راست ذمہ دار ضرور ہے لیکن ماحول کی صفائی سے اور آبادی کے فروغ سے دستبردار ہونا قطعی نا ممکن ہے،لہٰذا ماحول کی صفائی کے لئے ضرورت ذہنی توانائیوں کو صفائی کی ٹیکنالوجی پید اکرنے پر مرکوز کرنے کی ہے نہ کہ صنعت اور آبادی کے فروغ کو کوسنے پر توانائیاں ضائع کرنے کی ضرورت ہے۔(ماخوذ از زندگی اور سائنس)
Reader Comments (0)
No comments yet. Be the first to review!
Leave a Comment