FitratAurMahool (Page 25)

Read in:
اصحاب رسول ﷺ کی عظمت اور قربانیاں : کیا محمد رسولﷺ اور اصحاب رسول رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے زمین و آسمان کے مجموعی وزن سے بھی بھاری اعمال پر انکو بہترین جزااور بدلے سے نہیں نوازے گا؟ اور حضرت رسول اللہ کے بعد کی صدیوں میں بہنے والا انسانیت کا خون ناحق کسی شمار میں نہیں جائیگا؟ اور کیا ناحق قتل کیے جانے والے مسلم اور غیر مسلم اللہ کی عدالت میں پیش نہیں ہو نگے؟ اور کیا اللہ رب العالمین انکے ساتھ عدل کا سلوک نہیں کریگا؟ اور کیا اللہ ہر خون ناحق کا خود مدعی نہیں ہو گا؟ یور پ اور وسط ایشیا کے وحشی آدم خور قبائل : خود ہی شہادت قائم نہیں کریگا؟ اور کیا اللہ عیسائیوں اور یہودیوں اور بدھسٹوں کے ساتھ انصاف نہیں کریگا بلکہ ہابیل کے قتل کے بعد صفحۂ زمین پر انسانیت کا جتنا خون ناحق بہایا گیا ، جتنے کروڑ انسانوں کی گردنیں ناحق کاٹی گئیں اور انسانیت کی بیس ہزار سالہ تاریخ کے دوران اربوں کی تعداد میں بہائے جانے والے انسانی خون اور صنعتی دور کے بعد ظلما ً قتل کی جانے والی انسانیت کے خون ناحق کا اللہ خود مدعی نہیں ہوگا؟ اور صنعتی ترقی کی شروعات کے بعد سامراجی ہوس، زراندوزی کی خاطر برپا کی جانے والی خون ریز جنگوں میں انسانیت کے خون کی جو ہولی کھیلی گئی اس سے پہلے وسط ایشیاء کے وحشی آدم خور قبائل نے مشرق وسطیٰ اور ہندوستان کے طول و عرض میں آدم کی مظلوم اور بے کس اولاد کے ساتھ جو ظلم و ستم روا رکھا ہے اور لاکھوں انسانوں کا جو قتل عام کیا ہے کیا رب العالمین اپنی مخلوق کی مظلومیت کا انصاف نہیں کریگا؟ اور اس کے بعد یورپ اور برطانیہ کی سفاک بھوکی اقوام کے ہاتھوں ہندوستان اور سارے ایشیاء اور افریقہ میں طلم و ستم کا شکار ہونے والی انسانیت کا سفاکانہ قتل عام کیا گیا،کیا اللہ فراموش کر ڈالے گا؟ سفارت آور پائولا عالمی امریکی سامراج : اللہ کی رحمت اور کریمی پر بدترین الزام بن کر صفحۂ تاریخ پر اُبھرنے والے اور کرئہ ارض کی تاریخ میں تمام انواع حیات کو اپنی خونخوار درندگی سے نوچنے والے اور ہولناک بے شرمی اور سفاکی اور درندگی کے تمام ریکارڈ توڑ دینے والا امریکی سامراج جس نے بیسویں صدی میں انسانیت کے قتل عام کی قسم اٹھائی۔ جس نے دنیا میں نیشنلزم کی ڈاکٹرائن کے ذریعے برصغیر اور مشرق وسطیٰ میں کروڑوں انسانوں کا قتل عام کیا اور جو کرئہ ارض کے سینے میں مستورقدرت کے خزانوں کو ظالمانہ خونریزی کے ذریعے ہتھیانے کیلئے پاگل کُتّوں سے کہیںبڑھ کر باؤلے پن کا مظاہر کرتے ہوئے ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر وحشیانہ بمباری کے بدترین گناہ کے بعد کوریا، ویتنام، ڈومنکن، کانگو، چلی، وینزویلا، پانامہ، بولیویا، افغانستان، عراق، کشمیر،فلسطین، لبنان، صومالیہ میں ظلم و سفاکی کے بازار سجاتا رہا۔ فسادفی الارض اور انسانیت کے امن کو تباہ کرنے کایہ طویل اور ہولناک کھیل انسانیت کی تاریخ میں ابتک کسی نے نہیں کھیلا تھا۔ کرئہ ارض کا سارا ماحول خونریزی اور سفاکی کی آگ دھویں اور ایٹمی تابکاری کے زہر میں سلگتا ہوا ماحول ہے۔ دنیا میں انسانیت کے قتل ِ عام کے بعد تمام دولتوں اور غنیمتوں کے ہتھیا لینے کے بعدامریکہ کی سفاکی اور درندگی کے مظاہروں میں کوئی بھی فرق آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ رب العالمین اور قوانین فطرت امریکہ اور اسکے حواری سفاک درندوں کے ہاتھوں انسانیت کی بربادی اور انسانیت کی تباہی کا دلدوز منظر مہلت مزید کا اضافی وقت ختم ہونے کے آخری لمحے تک اپنی کائنات بین آنکھوں کے سامنے دیکھتے رہیں گے۔

Reader Comments (0)

No comments yet. Be the first to review!

Leave a Comment

| |