Content not available in English.
نے تصوراتی سائنس کے ادنیٰ سے گوشے سے آگہی حاصل کی ہے۔ جس نے قرآن حکیم کے ’’پہاڑوں کو روئی کے گالوں کی مانند اُڑا دینے والے، اور آہنی پتھروں کے سینے چیرکر ان کی مخروطی اُٹھانوں سے موتیوں جیسے پانی کی سبیلیں بہا دینے والے، اور سورج کو روشنیوں کی چکا چوند سے محرومی کے صدمے سے دوچار کر دینے والے، اور ستاروں اور سیاروں کو ریزہ ریزہ کر دینے والے، اور آسمانوں کی کھال اُتار کر ان کی کثافتوں کے بوجھ ہٹا کران کو لطیف ترین توانائیوں میں تبدیل کر دینے والے، اور کرئہ ارض کی وسعتوں اور گہرائیوں میں مستوراس کی قوتوں اور توانائیوں سے اس کو محروم کر کے اس کی کشش ثقل اس سے چھین لینے والے، زلزلہ بردوش انکشافات کی ابھی تک درک ہی نہیں پائی۔‘‘ قرآن حکیم سٹیفن ہاکنگ کے علمی اندیشوں کو یقینی اور واقعاتی حقائق کے انکشافات میںتبدیل کر دینے والی بے مثل کتاب ہے۔ یہ وہ دستورفطرت ہے جس میں لرزہ خیز انتباہ ظلم پر وردہ قوانین کی ظلمتوں میں ڈوبے ہوئے اور سفاک درندہ صفت انسانیت دشمن سامراجی درندوں کی اطاعت کی لعنت میں گرفتار بے شعور، بے حس اور بے ضمیر انسان نما چوپائیوں کے لیے نہیں بلکہ منشاء رب العالمین کی طرف بے تابی کے ساتھ لپک کر آنے والے زندہ ضمیر اور حریت پسند باشعورانسانوں کے لیے ہوتے ہیں۔ جو ظالم و جابر ستم پیشہ انسانی گروہوں کی کسی صورت حمایت نہیں کرتے۔ اور رب العالمین کی معصیت اور نا فرمانی کے گناہ کی دلدل میں لتھڑے ہوئے نہیں ہوتے۔ قرآن مبین کی سورئہ حج کی آیات بیینات کا آغاز انسانی سماعتوں پر لرزہ طاری کر دینے والے اس انتباہ اور الٹی میٹم سے ہوتا ہے ’’اے تہذیب و تمدن کی ارتقائی مرحلوں سے گزر کر اس عہد کے تمدنی اور تہذیبی قوانین اور عروج و زوال کے فطری قوانین کی تابعداری اور برگشتگی کے لازمی نتائج سے آگاہ لوگو‘‘ کرئہ ارض پر زندگی کے امکانات پیدا کرنے والی، اور زندگی کی بقا اور توسیع کے امکانات کو یقینی بنانے والی، اور حیات کی ہر نوع کی ضرورتوںاور حاجتوں کو پورا کرنے والی،قدرت کی قوت ناظمہ کی
Reader Comments (0)
No comments yet. Be the first to review!
Leave a Comment